راولپنڈی میں شدید بارش، راول اور خانپور ڈیم میں پانی خطرے کے نشان تک پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

water reaches dangerous level in Rawal and Khanpur Dam

راولپنڈی :حالیہ مون سون کی موسلادھار بارشوں نے جڑواں شہروں کو پانی سپلائی کے دو بڑے ذخائر راول ڈیم اور خانپور ڈیم کو خطرناک حد تک بھر دیا ۔

دونوں بڑے ذخائر میں جڑواں شہروں کے باسیوں کی پانی کی مانگ کے مطابق مزید آٹھ سے نو ماہ تک کیلئے پانی جمع ہوگیاہےجس کے بعد شہر اور چھاؤنی میں پانی سپلائی کرنے کے کام پر مامور سرکاری اداروں نے باسیوں کو پانی وافر مقدار میں ملنے کی خوشخبری سنادی ہے۔

حالیہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے اسلام آباد راولپنڈی شہر و کینٹ کو پانی سپلائی کے دو بڑے ذخائر راول ڈیم اور خانپور ڈیم بھر گئے ہیں،دونوں ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد کو چھو گئی ہےجس کی وجہ سے اب معمولی بارش کے بعد بھی انتظامیہ کو اسپیل ویز کھولنے پڑ رہے ہیں۔

اس وقت راول ڈیم میں پانی کی خطرناک حد 1752فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی 1745فٹ تک پہنچ چکا ہے،دوسری جانب خانپور ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی خطرناک حد 1982فٹ ہے جبکہ اس ڈیم میں بھی پانی 1974فٹ تک جمع ہوچکاہے۔

واضع رہے کہ خانپور ڈیم سے راولپنڈی کے چھاونی کے علاقوں کو یومیہ 15ملین گیلن جبکہ واسا راولپنڈی کو 6ملین گیلن پانی سپلائی کیا جارہاہے،جبکہ راول ڈیم سے راولپنڈی شہر کو یومیہ24ملین گیلن سے زائد پانی سپلائی کیا جاتاہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں بارش کے بعد ڈیفنس میں تاحال پانی نہیں نکالا جاسکا، شہری گھروں میں محصور

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ڈیموں میں جتنا پانی ذخیرہ ہوچکاہے،یہ دونوں شہروں کے باسیوں کے لیئے اگلے آٹھ سے نو ماہ کے لیئے کافی ہے اس لیے موسم گرما تک شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Related Posts