پہاڑ سرک کر دریائے کنہار میں گرنے سے پانی کی سطح بلند، درجنوں زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پانی کی سطح
(فوٹو: ایکسپریس)

اسلام آباد: بالاکوٹ میں پہاڑ سرک کر دریائے کنہار میں گرنے سے پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس سے درجنوں زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دریائے کنہار میں نئی جھیل بننے کا خدشہ ہے۔ بالا کوٹ کے علاقے مہانڈری میں منور نالے سے متاثرہ پہاڑ سرک سرک کر دریائے کنہار میں گرنے لگا جس سے 40 سے زائد گھرانون کو براہِ راست خطرہ ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے کنہار میں ممکنہ طور پر نئی جھیل بننے کا خدشہ ہے جس سے مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ مہانڈری میں ہاڑ کے مسلسل سرک سرک کر دریائے کنہار میں گرنے سے پانی کا بہاؤ رکنے لگا۔

پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ کے باعث دریا کے رخ تبدیل کرجانے کا خدشہ ہے۔ نئی جھیل بننے کے خطرات کے نتیجے میں مقامی افراد کی زندگیوں اور املاک کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ پہاڑ کے اوپر موجود بستی کے مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی۔ عوام نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔

Related Posts