وسیم خان کی خواہش پوری ہوگئی، آئی سی سی میں نیا عہدہ مل گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وسیم خان

لندن: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان آئی سی سی میں جنرل مینجر کرکٹ کے عہدے پر منتخب ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے جنرل مینجر منتخب ہوگئے ہیں، وسیم خان آئی سی سی میں جیف آلڈرائس کی جگہ لیں گے اور اگلے ماہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

دوسری جانب آئی سی سی کے موجودہ جنرل مینجر آلڈرائس نے وسیم خان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں عہدہ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے وسیم اپنے تجربے سے ادارے کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے اس وقت آئی سی سی میں جنرل منیجر کا عہدہ جیوف ایلارڈائس کو آئی سی سی کے سی ای او کے عہدے پر ترقی دیے جانے کے بعد خالی ہے، ترقی پانے سے پہلے انہوں نے اپنے عہدے پر 8 سال گزارے تھے۔

مزید برآں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے نئے عہدے پر منتخب ہونے پر کہا  ہےکہ آئی سی سی میں شمولیت اختیار کرنا  میرے لئےاعزاز کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دُعا زہرہ کی گمشدگی، شاداب خان کی متعلقہ حکام سے اپیل

واضح رہے کہ وسیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف ایگزیکٹو کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی رمیز راجہ کو پی سی بی کا چیئرمین بنایا گیا اور ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد وسیم خان کو چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے الگ ہونا پڑا۔

وسیم خان نے گزشتہ سال پی سی بی میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک میں دورے ترک کردیے تھے۔

Related Posts