وسیم اکرم پہلی اہلیہ سے آخری ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر وسیم اکرم حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی پہلی اہلیہ سے آخری ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب پر دئیے گئے انٹرویو کے دوران وسیم اکرم نے اپنی پہلی اہلیہ ہما اکرم سے پہلی اور آخری ملاقات کے متعلق گفتگو کی اور بتایا کہ دونوں میاں بیوی پہلی بار کراچی میں ملے تھے۔

انٹرویو کے دوران وسیم اکرم نے کہا کہ میری ہما سے پہلی ملاقات کراچی کی ایک پارٹی میں ہوئی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان بھی میرے ساتھ تھے۔

محمد حفیظ نے بابراعظم سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ جب مجھے پتہ چلا کہ میری اہلیہ ہما کی طبیعت ناساز ہے تو میں جنوبی افریقہ میں تھا۔ میں واپس آیا اور ائیر ایمبولینس کے ذریعے ہما کو سنگا پور لے گیا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ہمیں راستے میں ری فیولنگ کیلئے بھارت کے شہر چنئی میں رکنا تھا۔ جہاز چنئی میں لینڈ کرگیا تو ہما نے مجھے اپنے قریب بلایا اور جب میں نے اس کا ہاتھ تھاما تو میری اہلیہ کی آنکھیں بند ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کھلاڑیوں کو 5 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔ راشد لطیف

انہوں نے کہا کہ مجھے محسوس ہوا کہ جیسے ہما سو گئی ہو، اس کے بعد میں نے رونا شروع کردیا۔ بھارت میں ہما کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔ چنئی میں ہسپتال کے آئی سی یو میں اسے ایڈمٹ کرایا تاہم ہما پھر کبھی ہوش میں نہیں آسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ ہما کم از کم 4 سے 5روز تک ہوش میں نہیں آئیں۔ اس وقت میرا ایک بیٹا 7 جبکہ دوسرا 10سال کا ہوچکا تھا، مجھے یہ تو علم تھا کہ انہیں پیار کرنا ہے لیکن صورتحال بہت مشکل تھی۔

دورانِ گفتگو سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ میرے بچے 3 دن ہما کی ایک دوست کے گھر پر رہے۔ گھر واپس بلایا گیا تو انہیں والدہ کی وفات سے آگاہ کیا۔ انہیں کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔ 

Related Posts