پاکستان بھر میں بڑھتے ہوئے جنسی زیادتی کے جرائم کے خلاف وسیم اکرم سمیت پاکستان کی دیگر نامور شخصیات، کھلاڑیوں اور فنکاروں نے اپنے ناخن پینٹ کرکے معصوم بچوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ملک بھر میں مردوں کے نرم تصور کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کا مقصد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر شعور کو فروغ دینا ہے۔
پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پاکستان کی نامور شخصیات کی تصاویر شیئر کی ہیں جنہوں نے اپنے ناخن پر رنگ لگا کر جنسی زیادتی کا شکار بچوں کی نمائندگی کی جس کا مقصد یہ کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک میں جنسی زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔
Some of the toughest men Pakistan has ever produced are showing their softer side & colouring one nail to represent the millions of children who suffer every day at the hand of an adult. Our Pakistani heroes say “We WILL NOT tolerate child abuse in our country” ????#PolishedManPk pic.twitter.com/pM4fBf8W3q
— Shaniera Akram (@iamShaniera) October 18, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شنیرا اکرم نے کہا کہ رنگ کیے گئے آدمی کی مہم سالہا سال سے چل رہی ہے جبکہ آج کل پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات عروج پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کو عالمی مہم کا حصہ بنا رہے ہیں جو ملک بھر میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف ہے۔
#PolishedMan campaign has been around for years & now in 2020, due to the highest level of child violence to come out of Pakistan, celebrities & sporting stars join this international campaign to show their support for children suffering in silence from child abuse in Pakistan???????? pic.twitter.com/bSS7Dlgvuu
— Shaniera Akram (@iamShaniera) October 18, 2020
یہ بھی پڑھیں: جنسی درندگی کا شکار بچوں کی مدد کیلئے زینب الرٹ ایپ کا افتتاح