وسیم اکرم اور گمبھیر نے بابر اعظم کیا مشورہ دیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور سابق بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر نے بابراعظم کو پی ایس ایل میں کپتانی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

وسیم اکرم نے بابر اعظم ایک مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم پر بات کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ایک نامور کھلاڑی کی حیثیت سے انہیں کھیلنے، رنز بنانے اور کھیل سے لطف اندوز ہونے پر توجہ دینی چاہیے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے کچھ سال پہلے بابر اعظم کو ایک آئیڈیا دیا تھا کہ لیگ کرکٹ میں کپتانی نہیں کرنا۔ آپ ایک بڑے کھلاڑی ہیں اپنا پیسہ لیں، اپنا کھیل کھیلیں، رنز بنائیں، گھر جائیں، اور پھر اگلے ایونٹ میں جائیں۔

سابق ہندوستانی کرکٹر، گوتم گمبھیر نے وسیم اکرم کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے دوران اعظم پر کپتانی کے دباؤ کے اثرات کو اجاگر کیا۔

شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اب آپ کو بابر اعظم کا بہترین نظر آئے گا آپ کو ایک بالکل مختلف بابر اعظم نظر آئے گا کیونکہ میں نے بابر اعظم کو ورلڈ کپ سے پہلے منتخب کیا تھا۔ میں نے ان سے کہا کہ وہ بیٹر آف دی ٹورنامنٹ ہوں گے لیکن کپتانی کے دباؤ نے انہیں مایوس کیا۔

Related Posts