پیپلزپارٹی نے ملک توڑا، ہم پاکستان کو بچانے کیلئے نکلے ہیں، وسیم اختر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Wasim Akhtar talking to media in Karachi

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنماء و سابق میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ میں نئے بلدیاتی نظام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ملک توڑا، ہم پاکستان کو بچانے کیلئے نکلے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کے ساتھ دشمنی کر رہی ہے، پیپلز پارٹی پاکستان کو دولخت کرنیوالی جماعت ہے، کرپٹ اور نااہل حکومت سندھ کو تباہ کر رہی ہے، ہم پاکستان بچانے نکلے ہیں، کراچی کے عوام اپنے حق کیلئے قربانیاں دینے کو تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن جو مرضی کرے، لوکل باڈیز کو بااختیار کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ

اس سے قبل آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ تمام اپوزیشن کو اعتماد میں لیا، باقی مخالفت اپوزیشن کو کرنی ہے تو بھلے کرے، بھلے وہ اتحاد بنائیں، ہم لوکل باڈیز کو بااختیار کرینگے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کو زبردست ووٹ لیے ہیں، انشا اللہ عام انتخابات میں پنجاب سے نشستیں حاصل کرینگے۔

Related Posts