اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
اسلحہ برآمدگی
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے  ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی جانب سے جاری کیے گئے۔ سیشن کورٹس میں آج ہی مقدمے کی سماعت ہوئی۔

تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین زیدی نے کی۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور متعدد مرتبہ عدالت کی طلبی کے باوجود مقدمے کی سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔

اس پر معزز عدالت نے حکم جاری کیا کہ ملزم علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کردیا جائے۔ عدالت نے کیس کی سمعات 12اکتوبر تک ملتوی کردی جس پر اسلام آباد پولیس حرکت میں آگئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کیلئے رینجرز اور پولیس کے اہلکار خیبر پختونخوا ہاؤس میں داخل ہوگئے۔ غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں کسی بھی وقت علی امین گنڈا پور کو گرفتار کیاجاسکتا ہے۔

 

Related Posts