تعلقات میں گرم جوشی، بنگلا دیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا آسان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اے آر وائی

بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کر دیں۔ پاکستانی شہریوں کو آن لائن ویزا بھی مل سکے گا۔

بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کر دیں۔ بنگلہ دیش کے سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور خطاب بھی کیا۔

حماس کا مثبت اشارہ ملتے ہی نیتن یاہو نے میٹنگ بلالی، کیا جنگ کے بادل چھٹنے والے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ لاہور کی تہذیب اور ثقافت کسی تعارف کی محتاج نہیں، بنگلہ دیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بنگلہ دیش باہمی تجارت بڑھانے کیلئے لاہور چیمبر کردار ادا کر سکتا ہے اور بنگلہ دیشی عوام پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کو معاشی واقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا۔

سفیر بنگلہ دیش کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط بہت آسان کر دی ہیں اور اب پاکستان کے شہری بنگلہ دیش کا ویزا آن لائن بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد کا کہنا تھا کہ ہم بنگلہ دیش سے تجارت بڑھانے کے خواہاں ہیں، ہمارے وفود جلد بنگلہ دیش جائیں گے۔

Related Posts