کورونا متاثرہ کھلاڑیوں کے میچز کھیلنے سے کیسز میں اضافہ ہوا،شاہد آفریدی کا اہم انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shahid Afridi PSL 6

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، اسٹار آل راؤنڈر اور پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطان کے کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کورونا متاثرہ کھلاڑیوں کو وارم اپ میچز کھلانے سے کیسز میں اضافہ ہوا۔

پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں، کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں کو وارم اپ میچز کھلانے کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہوا، اب انتظامیہ کو بقیہ میچز سے قبل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا چاہیے جبکہ دوسری جانب فاسٹ باؤلر حسن علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو کسی کی نظر لگ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کیسز میں اضافہ، پی ایس ایل6 ملتوی، میچز بند، شائقین مایوس

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران 7 افراد کوویڈ پازیٹو نکلے،6 کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کی کورونارپورٹ پوزیٹو آئی،ڈاکٹرز نے وسیم اکرم کو بھی شام تک ہوٹل چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوا تھا،ایونٹ میں اب تک 14 میچز کھیلے جاچکے ہیں،پی ایس ایل 6 کے 20 میچز باقی تھے جنھیں اب ملتوی کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کے باقی میچز سے قبل پی سی بی فوری طور پر تمام ٹیموں کی پی سی آر ٹیسٹنگ کے لیے اقدامات کرے گا،پی سی بی تمام ٹیموں کی کورونا ویکسی نیشن اور آئسولیشن سہولیات کےاقدامات بھی کرے گا۔

Related Posts