لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ministry-of-Foreign-Affairs
Ministry-of-Foreign-Affairs

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لائن آف کنٹرول  پر بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی کے باعث گزشتہ روز ہونے والی شہادتوں پر آج دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کی طرف سے ایل او سی پر فائرنگ کے باعث ہونے شہادتوں سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو مطلع کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی سے باز رہنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے خلاف بھارتی فوج لائن آف کنٹرول عبور کرسکتی ہے۔بپن راوت کی ہرزہ سرائی

ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا جس میں گزشتہ روز بھارت کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھارت کو متنبہ کیا گیا تھا۔دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی طرف سے مسلسل اشتعال انگیزی پاکستان کے لیے ناقابل برداشت ہے جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو افراد کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کی۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر پر ذلیل و رسوا ہوا جس کا غصہ معصوم شہریوں پر نکالا جارہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات کے باعث عالمی سطح پر بھارت کو ہزیمت کا سامنا ہوا جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ایل او سی: بھارتی فوج کی جارحیت سے دو افراد کی شہادت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا اظہارِ افسوس

Related Posts