کراچی: کرپٹو کرنسی کے ماہر وقار ذکاء نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کرپٹو کرنسی پر پابندی لگانے کی ہدایت نہیں کی ہے۔
گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا تھا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو کبھی بھی لیگل نہیں کیا جائےگا، فیٹف نے بھی شرائط لگائی ہیں، ملک میں کبھی بھی کرپٹو کرنسی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عائشہ غوث پاشا کے اس بیان کے بعد کرپٹو کرنسی کے ماہر وقار ذکاء نے ایک ویڈیو میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے واچ ڈوگ سے سوال کیا کہ کیا پاکستان کو کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں پر پابندی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے؟
جاپان میں کروڑوں کی کرپٹو کرنسی کی ہیکنگ میں شمالی کوریا ملوث
اُن کے اس سوال کے جواب میں فیٹف نے کہا کہ ہماری جانب سے پاکستان کو کرپٹو یا ڈیجیٹل اثاثوں پر پابندی لگانے کی ہدایت نہیں کی گئی ہے۔