کراچی : معروف ٹی وی اینکر وقار ذکاء نے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ و ٹی وی اینکر ریحام خان کو سوشل میڈیا پروگرام میں بھاگنے پر مجبور کردیا۔
معروف ٹی وی اینکر وقارذکاء نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سے ان کی کتاب کے حوالے سے چند سوالات کئے جن کے ریحام خان جوابات نہ دے سکیں۔
ریحام خان نے اپنی کتاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر جنسی ادویات، نشہ آور اشیاء کےاستعمال اور ذاتی نوعیت کے الزامات عائد کئے تھے۔
اینکر وقارذکاء نے گزشتہ روز اپنے پروگرام ہیڈ فون شو میں ریحام خان کو مدعو کیااور عمران خان کی سابق اہلیہ سے ان کی کتاب میں شائع ہونیوالے مواد کے حوالے سے سوالات کئے۔
سابق خاتون ٹی وی اینکر ریحام خان وقار ذکاء کے سوالات کا جواب نہ سکیں اور کبھی نماز کا بہانہ تو کبھی وقت کی کمی کا عذر پیش کرتی ہیں۔
وقار ذکاء کے تند وتیز اور چبھتے ہوئے سوالات کی وجہ سے ریحام خان نے بات چیت سے معذرت کرکے شو ادھورا چھوڑنے میں عافیت جانی اور شو چھوڑ کر چلی گئیں۔
مزید پڑھیں: قادیانیوں کی جانب سے ٹی وی میزبان وقار ذکاء کو مناظرے کا چیلنج
اینکر وقارذکاء کا کہنا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان کی ذاتی زندگی پر سوال اٹھانے اور کیچڑ اچھالنے والوں کو سبق ضرور سکھاؤں گا۔
This one is come out of syllabus for Raham ???? #rehamkhan @ZakaWaqar nailed it again!! https://t.co/4kGFduj3ir
— Humza Awanwala (@hmzspeaks) May 19, 2020