نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے نتائج حاصل کرنے کے لیے اسے کچھ وقت دینا ہوگا، وقاریونس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

waqar younis
نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے نتائج حاصل کرنے کے لیے اسے کچھ وقت دینا ہوگا‘وقاریونس

فیصل آباد: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں یارکرز کو اہم ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولرز کے لیے رنز کا سیلاب روکنا آسان نہیں رہا۔

پی سی بی کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں وقار یونس نے کہا کہ جدید کرکٹ میں بیٹسمین زیادہ ہوشیار اور فٹ نظر آتے ہیں، فاسٹ بولرز کے لیے رنز کا سیلاب روکنا آسان نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کا مثبت پیغام، پاکستان میں 10 برسوں کے بعد ٹیسٹ میچز کے امکانات بڑھ گئے

فیصل آباد میں جاری قومی ٹی ٹونٹی کپ کے دوران ہماری نگاہیں ایسے بولرز پر مرکوز رہی ہیں جو فٹ اور موقع کی مناسبت سے اپنے ذہن کو استعمال کرتے ہوئے گیندوں میں ورائٹی لا سکیں۔

وقار یونس نے کہا کہ پیسرز کے لیے وائٹ بال کرکٹ خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی میچز میں یارکرز کا موئثر استعمال کرنا ضروری ہے، اسپیڈ میں تبدیلی اور درست لینتھ بھی حریفوں کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹی 20اورٹیسٹ ٹیم کااعلان، سرفرازجگہ بنانے میں ناکام

انہوں نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے نتائج حاصل کرنے کے لیے اسے کچھ وقت دینا ہوگا۔

Related Posts