اسٹیل ملز کے مزدوروں کے معاشی قتل کا منصوبہ مسترد کرتے ہیں، وقار مہدی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیل ملز کے مزدوروں کے معاشی قتل کا پلان مسترد کرتے ہیں، وقار مہدی
اسٹیل ملز کے مزدوروں کے معاشی قتل کا پلان مسترد کرتے ہیں، وقار مہدی

کراچی:پاکستان اسٹیل ملز نجکاری پیپلز پارٹی بپھر گئی، پی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی کا شدید ردعمل، نجکاری اور ملازمین کی برطرفی روکنے کا مطالبہ کردیا۔

پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے مزدوروں کے معاشی قتل کا پلان مسترد کرتے ہیں۔ اسٹیل ملز کی زمین سندھ حکومت کی ملکیت ہے، کسی کا ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں نوکریوں کا وعدہ کرنے والا عمران خان مزدوروں سے نوکری چھین رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ملازمین کو جبری ریٹائر کر کے عمران خان اور اسکے حواری اسٹیل ملز پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

مزدور دشمنی میں عمران خان مشرف سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔اسٹیل ملز کی گیس آج بحال کردی جائے تو یہ مل سونا اگلے گی۔ عمران خان اسٹیل ملز کے 9350 مزدوروں کے معاشی قاتل ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے فوری اس اقدام کو روکنے کا مطالبہ کردیا۔

مزید پڑھیں:اسٹیل مل کی نجکاری سے قبل ہی تمام ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

Related Posts