اسٹیل مل کی نجکاری سے قبل ہی تمام ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیل مل کی نجکاری سے قبل ہی تمام ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ
اسٹیل مل کی نجکاری سے قبل ہی تمام ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

کراچی:قومی ادارے پاکستان اسٹیل کی نجکاری سے قبل تمام ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملازمین کو برطرف کرنے کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای ای سی) کے فیصلے کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری درکار ہے۔

بدھ کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ ای سی سی اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے تمام ملازمین فارغ کرنے کی منظوری دی گئی۔ اسٹیل ملز کے 9350 ملازمین کو ایک ماہ کے نوٹس پر فارغ کردیا جائے گا۔

تمام ملازمین کو18 ارب روپے کا پیکج دیا جائے گا۔کم و بیش 23 لاکھ روپے فی ملازم معاوضہ دیا جائے گا۔ تاہم 250 ملازمین پلان پر عمل درآمد کیلئے 120 دن تک کام کرتے رہیں گے۔

پاکستان اسٹیل ملز پر اس وقت 585 ارب روپے کا قرضہ اور خسارہ ہے جس میں 300 ارب روپے کا خسارہ ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز اس وقت 35 کروڑ روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کررہا تھا۔

90 کروڑ روپے ماہانہ سود کی مد میں دئیے جاتے ہیں۔ 90 کروڑ روپے کے دیگر اخراجات بھی ہیں جن میں ٹرانسپورٹ اور میڈیکل شامل ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ اس کی تنظیم نو کرکے نجکاری کی جائے۔

Related Posts