ڈاکٹر وقار مسعود وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ریونیو مقرر

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکٹر وقار مسعود وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ریونیو مقرر
ڈاکٹر وقار مسعود وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ریونیو مقرر

اسلام آباد: ڈاکٹر وقار مسعود کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ریونیو مقرر کر دیا گیا۔وزیر اعظم نے منظوری دیدی۔

وزیراعظم عمران خان کے آفس کے مطابق ڈاکٹروقارمسعودخان کومعاون خصوصی برائیریونیو تعینات کردیاگیا، وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹروقارمسعودکی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود کاعہدہ وزیرمملکت کے برابر ہو گا۔اس سے قبل دو اکتوبر کو کے الیکٹرک کے سابق سی ای او اور چیئرمین تابش گوہر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے توانائی تعینات کیا گیا،تابش گوہر کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے۔

تابش گوہر کے الیکٹرک میں مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، وہ 7 سال تک کے الیکٹرک کے چیئرمین اور سی ای او رہے اور اکتوبر 2015 میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے الیکٹرک ریٹائر ہوئے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم قومی غذائی رابطہ کونسل کے دوسرے اجلاس کی صدارت آج کریں گے

Related Posts