چاہتا تھا کہ شادی کی خوشخبری 25 اگست کے بعد سناؤں، میڈیا نے پہلے راز فاش کردیا۔حمزہ علی عباسی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چاہتا تھا کہ شادی کی خوشخبری 25 اگست کے بعد سناؤں، میڈیا نے پہلے راز فاش کردیا۔حمزہ علی عباسی
چاہتا تھا کہ شادی کی خوشخبری 25 اگست کے بعد سناؤں، میڈیا نے پہلے راز فاش کردیا۔حمزہ علی عباسی

کراچی:فلمسٹار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ میں اداکارہ نیمل خاور سے شادی کی خوشخبری 25 اگست کے بعد سنانا چاہتا تھا لیکن یہ راز میڈیا پر پہلے ہی فاش ہوچکا ہے۔

گزشتہ روز فیس بک پر حمزہ علی عباسی نے فلمسٹار نیمل خاور کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور کہا کہ میڈیا پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد میں چاہتا ہوں کہ خود اس کی تصدیق کروں تاکہ عوام کو پتہ چل جائے کہ ہم شادی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلمسٹار مہوش حیات سکھر میں اسکولوں کے قیام کے لیے میراتھن ریس میں حصہ لیں گی

انہوں نے کہا کہ جب آپ کو یہ احساس ہو کہ آپ کو ہر بات کا جواب مرنے کے بعد اپنے رب کو دینا ہے، تو آپ خود کو بدل لیتے ہیں اور دُنیا تبدیل کرنے کی بجائے اپنی خامیاں دور کرنا آپ کی پہلی ترجیح بن جاتی ہے۔ اس کے بعد آپ اپنی زندگی کی طرف دیکھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ جو آپ کے رب کو اچھا لگتا ہے، وہی آپ کی زندگی کا حصہ ہو۔

ذاتی اصلاح کے بارے  میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ آپ کوشش کرتے ہیں کہ اپنی خامیاں دور کریں لیکن آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ کی کوششیں کمزور ہیں اور کبھی کبھی آپ بری طرح ناکام ہوجاتے ہیں۔ آپ جتنی بار ناکام ہوتے ہیں آپ اللہ سے وعدہ کرتے ہیں کہ بار بار کوشش کرتے رہیں گے چاہے بار بار ناکام ہی کیوں نہ ہونا پڑے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی کوششوں سے خوش ہو کر اللہ آپ کا دل کھول دیتا ہے اور آپ کو وہ چیزیں عطا کرتا ہے جن کے بارے میں آپ نے پہلے کبھی نہیں سوچا تھا۔نیمل کے ساتھ 2 سال سے گپ شپ رہی ہے لیکن میں گرل فرینڈ بوائے فرینڈ جیسے رشتے میرے نزدیک بے وقوفی ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ  میں کوئی دعویٰ نہیں کرتا کہ مجھے نیمل سے محبت ہے، لیکن میں اس کے ساتھ شادی کرکے خدا کو خوش کرنے کے راستے پر چلنا چاہتا ہوں۔ نیمل بھی مجھ سے نہ صرف اتفاق کرتی ہیں بلکہ اسی راستے پر میرے ساتھ چلنا چاہتی ہیں۔ اس لیے اب ہم ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل   سوشل میڈیا پرپاکستانی فلمسٹار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کی شادی کی خبر وائرل ہو گئی تھی  جس کے مطابق دونوں فنکار 25 اگست کو شادی کر لیں گے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے دعوت نامے کو دیکھنے والا ہر فرد شادی اور دعوتِ ولیمہ میں شریک ہوسکتا ہے، تاہم یہ دعوت نامہ پہلی نظر میں دیکھنے پر کوئی باقاعدہ دعوت نامہ نظر نہیں آتا۔

مزید پڑھیں:سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی خبر وائرل

Related Posts