راکھی سے شادی کی تیاریاں، مفتی قوی نے پیٹ کم کرنے کیلئے جم جوائن کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mufti Qavi joins gym
FILE PHOTO

بھارتی اسٹار راکھی ساونت کے مطالبے پر مفتی قوی نے جم جوائن کرلیا، مفتی قوی کو ملتان میں ایک جم کی رکنیت مل گئی ہے۔

مفتی قوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے راکھی ساونت کے مطالبے پر جم جوائن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جم کی ممبر شپ لی ہے اور کل سے جم پہن کر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ٹرینر نے انہیں بریانی، بیف اور مٹن کھانے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ راکھی ساونت کی طرح فٹ رہنا چاہتے ہیں۔

حال ہی میں مفتی قوی نے راکھی کو شادی کا پیغام بھیجا تھا جس پر راکھی نے کہا: ’’ہائے، میں مولانا سے شادی کرنے کے لیے مر رہی ہوں۔‘‘

راکھی ساونت نے مفتی عبد القوی کی شادی کی پیشکش کا جواب دے دیا

راکھی نے اصرار کیا، “قوی صاحب، میرے لیے کویتا (غزل) لکھیں۔” انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ اگرچہ وہ مفتی قوی سے کبھی نہیں ملیں لیکن وہ ان کے نام سے واقف ہیں۔

اس سے قبل راکھی ساونت پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ شادی کے حوالے سے خبروں میں رہی ہیں جنہوں نے ان سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

مفتی قوی کا کہنا ہے کہا کہ اگر راکھی ان کی تجویز قبول کرتی ہے تو وہ انہیں ہنی مون کے لیے جاپان لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے راکھی کو اپنی تجویز کا جواب دینے کے لیے تین دن کا وقت دیا ہے۔

Related Posts