پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی نے ٹی وی اسکرین پر کم کم نظر آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈراموں کے اسکرپٹس انتہائی فرسودہ ہیں، مداحوں کو مجھ سے کچھ توقعات ہیں، میں انہیں مایوس نہیں کرنا چاہتا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اداکار وہاج علی نے کہا کہ ناظرین ہم اداکاروں سے کچھ توقعات رکھتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ عوام کو مایوس نہ کروں۔ ڈراموں کے اسکرپٹس بہت زیادہ دقیانوسی یا کمزور ہوتے ہیں۔
دبئی، فواد خان کی سالگرہ میں شوبز شخصیات کی شرکت
ایک شخص نے میرے اندر مرتے ہوئے پاکستان کو بچا لیا۔اقرار الحسن
انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وہاج علی نے رائے دی کہ نئے پراجیکٹس کے اسکرپٹس میں کوئی جوش و ولولہ یا نیا پن نہیں۔ بدقسمتی سے زیادہ تر پاکستانی ڈراموں میں وہی دقیانوسی اور فرسودہ طرز کے ڈائیلاگ دہرائے جاتے ہیں۔
دورانِ گفتگو وہاج علی نے کہا کہ تمام اسکرپٹس کو انکار بھی نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اگر انکار ہی کرتے رہیں گے تو کئی مہینوں تک گھر بیٹھنا پڑے گا جس سے مالی بحران پیدا ہوسکتا ہے، تاہم فی الحال اسکرپٹس کا انتخاب احتیاط سے کرنا ہے، کوئی جلدی نہیں۔
معروف اداکار وہاج علی کئی بڑے ٹی وی سیریلز میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں جنہیں ڈرامہ سیریل عہدِ وفا میں شارق کے کردار سے شہرت ملی۔انہوں نے دل ناامید تو نہیں، عشق جلیبی اور ماہِ تمام جیسے ڈراموں میں اہم کردار نبھائے۔