غیر ملکی کمپنی کا زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا اسمارٹ فون متعارف کروانے کا فیصلہ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
vivo mobile
غیر ملکی کمپنی کا زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا اسمارٹ فون متعارف کروانے کا فیصلہ

نیویارک: موبائل بنانے والی معروف کمپنی ویوو کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی بہت جلد ایسا اسمارٹ فون متعارف کرائے گی جو زلزلہ آنے سے قبل ہی صارفین کو خبردار کر دے گا۔

ویوو کمپنی کے ترجمان شیاؤ زیہوج نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی اب ایک ایسے موبائل فون کی تیاری کر رہی ہے جس میں موسم سے متعلق فیچر کو شامل کیا جائے گا، اس فیچر کا بنیادی مقصد زلزلہ آنے سے قبل صارفین کو خبردار کرنا ہو گا۔

ویوو کا آنے والا نیا اسمارٹ فون زلزلے سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان جگہوں کی نشاندہی بھی کرے گا جہاں زلزلہ آنے کے امکانات ہوں گے، یہ فیچر صارفین کو متاثرہ جگہ کی پل پل کی صورتحال سے بھی آگاہ رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: روسی وزارتِ مواصلات کا عالمی برادری سے الگ انٹرنیٹ متعارف کرانے کا دعویٰ

یہ فیچر صارفین کو زلزلہ آنے سے قبل یہ بھی بتائے گا کہ کتنے منٹ یا سیکنڈ میں زلزلہ اس جگہ پر آنے والا ہے، دوسری جانب یہ فیچر ہنگامی پناہ گاہوں سے متعلق بھی معلومات فراہم کریگا۔

ویوو کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اس لیے اس فون کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی جا سکتیں۔

Related Posts