روسی وزارتِ مواصلات کا عالمی برادری سے الگ انٹرنیٹ متعارف کرانے کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روسی وزارتِ مواصلات کا عالمی برادری سے الگ انٹرنیٹ متعارف کرانے کا دعویٰ
روسی وزارتِ مواصلات کا عالمی برادری سے الگ انٹرنیٹ متعارف کرانے کا دعویٰ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

روس کی وزارتِ مواصلات نے عالمی برادری سے ہٹ کر الگ ملکی انٹرنیٹ متعارف کروانے کا دعویٰ کردیا ہے، روسی وزارت کے مطابق ملک میں اپنے انٹرنیٹ کا تجربہ کامیاب رہا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی انٹرنیٹ کی جگہ ملک بھر میں اَن پلگ انٹرنیٹ متعارف کروادیا گیا ہے، تاہم روسی صدر سے اس کی منظوری لی جائے گی۔

دعوے کے مطابق جب انٹرنیٹ کا تجربہ کیا گیا تو نیٹ صارفین کو تیزرفتاری، ڈاؤن لوڈنگ اور ای میل وغیرہ میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی، نہ ہی کسی صارف نے یہ شکایت کی کہ ان کا انٹرنیٹ تبدیل کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں الگ انٹرنیٹ کے تجربے سے خوشی کی لہر دوڑ گئی، عوام الناس نے روسی انٹرنیٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا انٹرنیٹ کا کامیاب تجربہ خوش آئند ہے۔ ہمارے انٹرنیٹ پر کسی غیر ملکی حکومت کا اختیار نہیں ہوگا۔

انٹرنیٹ صارفین کے مطابق روس میں ہونے والے الگ انٹرنیٹ تجربے کے پیچھے صارفینِ انٹرنیٹ کو کنٹرول کرنے کی حکومتی پالیسی بھی ہوسکتی ہے، تاہم مجموعی طور پر اس تجربے کا مثبت ردِ عمل دیکھنے میں آیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان سمیت ایشیا، آسٹریلیا، یورپ، افریقہ، بحرِ ہند اور بحر الکاہل میں رواں برس کا تیسرا اور آخری سورج گرہن دیکھا گیا۔

 دن کے وقت گزشتہ روز چاند زمین اور سورج کے سامنے آگیا اور سورج کی روشنی کو روک کر دن کو اندھیرے میں ڈبو دیا ، آتشی انگوٹھی کا منظر دنیا کی کروڑوں آنکھوں نے دیکھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن

Related Posts