بھارتی اداکار ویویک اوبرائے بھی ”پاوری ہو رہی ہے“ٹرینڈ میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکار ویویک اوبرائے بھی ”پاوری ہو رہی ہے“ٹرینڈ میں شامل
بھارتی اداکار ویویک اوبرائے بھی ”پاوری ہو رہی ہے“ٹرینڈ میں شامل

ممبئی:بھارت بے شمار کامیاب فلمیں دینے والے اداکارویویک اوبرائے بھی ”پاوری ہو رہی ہے“ٹرینڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔

گذشتہ دنوں ویویک اوبرائے نے اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹربائیک چلاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ہیلمٹ اور ماسک نہیں پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے ممبئی پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی اور ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 بھارتی روپے کا چالان بھی کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vivek Oberoi (@vivekoberoi)

بعدازاں ویویک اوبرائے نے ٹوئٹر پر چالان کا شاعرانہ ردعمل دیتے ہوئے خود کو احساس دلانے پر ممبئی پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

ویویک اوبرائے نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ میں ہوں، یہ ہماری بائیکس ہیں اور ہاتھ میں چالان دکھاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ ہماری پاوری (پارٹی) کٹ گئی ہے۔ ویڈیو کو ویویک نے ممبئی پولیس کے نام کیا ہے اور پاوری نہیں ہورہی ہے کا ہیش ٹیگ بھی دیا ہے۔

Related Posts