شہر قائد:ٹرک آرٹ کے ذریعے”محمد علی سدپارہ“کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد:ٹرک آرٹ کے ذریعے”محمد علی سدپارہ“کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا
شہر قائد:ٹرک آرٹ کے ذریعے”محمد علی سدپارہ“کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے حسن اسکوائر برج پر ٹرک آرٹ کے ذریعے اُن کی یادگاری تصویر پینٹ کرکے شہید کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

شہیدکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ٹرک آرٹ ورک،جے ڈی سی اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تعاون سے محمد علی سدپارہ کی خوبصورت تصویر پینٹ کرنے کا اہتمام کیا گیا،جسے شہریوں کی جانب سے سراہاگیا، سیلفیاں بنائی گئیں اور قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر موجود جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے اعلان کیا کہ اس مقام پر محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جو بھی یہاں اپنی سیلفی بنا کر اسے فیس بک آئی ڈی پر اپنی ڈی پی میں لگائے گا، جے ڈی سی اسے موبائل کی قرعہ اندازی میں شامل کرے گا اور ایک گفٹ ہیمر بھی دیا جائے گا۔

ظفر عباس نے کہا کہ محمد علی سدپارہ نے پاکستان کی خاطربغیر آکسیجن استعمال کیے 6 چوٹیاں ریکارڈ وقت مین سر کیں تھیں، یہ ایک عظیم کارنامہ ہے اس سے پاکستان اور پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔

اب یہ پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کریں،اور یہاں آکر اس تصویر کے ساتھ سیلفی بنوائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کوئی بھی آرٹسٹ، فنکار،گلو کاراگر مالی مشکلات کا شکار ہیں یا کوئی مسئلہ ہے تو وہ رازداری سے مجھے بتائیں میں بھی رازداری سے ان کی مدد کروں گا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر محکمہ باغات کے ایم سی طحٰہ سلیم نے ایم ایم نیوز ٹی وی کو بتایا کہ یہ مقام شہر کے وسط میں ہے اور شہر یوں کی بڑی تعداد یہاں سے گزرتی ہے، یہ پلر انتہائی گندا ہو رہا تھا، اب اسے صاف ستھرا کر کے اس مقام پر محمد علی سدپارہ کی تصویر ٹرک آرٹ ورک کے ذریعے بنائی گئی ہے۔

اب یہ پلر ایک قومی ہیرو کی تصویر سے سج گیا ہے،جو یقیناََ شہریوں کو بھی اچھالگے گا۔فیصل رحمانی نے کہا کہ ہم نے جو تعاون کیا وہ اپنے قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا، جو بھی یہاں اس تصویر کے ساتھ سیلفی بنا کر فیس بک آئی ڈی پر لگائے اور ہمیں ٹیگ کرے گا اسے ایک گفٹ ہیمپر دیا جائے گا۔

ٹرک آرٹ ورک کے طارق خان نے کہا کہ میں تمام تعاون کرنے والوں کا شکر گزار ہوں، تصویر بنانے والے آرٹسٹ اقبال صنم نے بتایا کہ میں اور میرے ساتھی 3 روز سے کام کر رہے ہیں اور ہم محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دل سے یہ کام کر رہے ہیں۔ٹرک آرٹ ورک ہم نے دیوار برلن جرمنی میں بھی کیا ہے اور ہمیں اس پر بہت پزیرائی ملی ہے۔

ساتھی آرٹسٹ عبد الرحیم نے بتایا کہ ہم نے میڈیا پر محمد علی سدپارہ کی شہادت اور ان کے کارناموں کا سنا تو دل چاہا کہ انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے، بس اسی لیے ہم نے یہ کام کیا ہے، تاکہ لوگ یہاں آکر اس کے ساتھ اپنی سیلفیاں بنوائیں اور محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کریں۔

Related Posts