بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جان ابراہم کورونا میں مبتلا ہوگئے جس پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ساتھی فنکار وویک اوبرائے نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں، آپ جلد صحتیاب ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جان ابراہم اور شریکِ حیات انویسٹمنٹ بینکر پریا رنچل کو مخاطب کرتے ہوئے بھارتی اداکار وویک اوبرائے نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ آپ اور پریا جلد اچھے ہوجائیں گے۔
نریندر مودی پر تنقید، انتہا پسندغصے میں، کے آرکے سے بدتمیزی
یحالی تاشیانے صنف آہن میں سجل علی کو بہترین ساتھی قراردیدیا
کال، مستی سیریز، کرش 3 اور پرنس سمیت متعدد بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے وویک اوبرائے نے کہا کہ مجھے پتہ ہے آپ کورونا سے صحتیاب ہو کر مزید طاقت سے ابھریں گے۔
Hope you and Priya get well real soon Johnaaa @TheJohnAbraham
I know you’ll both bounce back
stronger and healthier. God Bless????— Vivek Anand Oberoi (@vivekoberoi) January 3, 2022
واضح رہے کہ کھیل کے میدان اور سیاست سے لے کر شوبز انڈسٹری تک کورونا نے ہر میدان میں ڈیرے جما لیے ہیں۔ بھارتی اداکار ارجن کپور کے ساتھ ساتھ ایکشن ہیرو جان ابراہم بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے۔
اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں اٹیک، دھوم اور فورس سمیت متعدد فلموں میں کردار نبھانے والے فنکار جان ابراہم نے کہا کہ 3 روز پہلے میں ایک شخص سے ملا تھا جو کورونا کا مریض نکلا۔
انسٹاگرام اسٹوری میں جان ابراہم نے کہا کہ میں نے اوراہلیہ پریا رنچل نے کورونا کا ٹیسٹ کرالیا جس سے پتہ چلا کہ ہمیں بھی کورونا ہوگیا ہے جس کے بعد خود کو گھر پر قرنطینہ کرنا پڑا۔
جان ابراہم کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ چند روز میں جس کسی سے بھی ملا ہوں، آپ سب سے بھی درخواست ہے کہ کورونا کا ٹیسٹ کرا لیں۔ دونوں فنکاروں کے جسم میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔