ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کردی
ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کردی

ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سپر اسٹار ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ، بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کردی ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں دونوں ہی بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

بھارتی کپتان نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ بھی لکھنے کے بجائے صرف دل والے ایموجی پر ہی اکتفا کیا ہے۔اس تصویر کو ایک دن میں 63 لاکھ 95 ہزار سے زائد لوگ لائک کر چکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

بھارتی کپتان کی تصویر کو ہزاروں کی تعداد میں مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس بھی کئے ہیں،کوہلی اپنی زندگی کے خوشگوار مواقعوں کی تصاویر اکثر و بیشتر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ جنہیں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اس حوالے سے خود ویرات کوہلی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بیٹی کی آمد سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

Related Posts