بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نیدر لینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ سے قبل ورلڈ کپ اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی چلے گئے۔
بھارتی میڈیارپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈین ٹیم اس وقت نیدرلینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ کیلئے بھارتی شہر تھیرووننتھاپورم میں موجود ہیں تاہم سابق بھارتی کپتان کو ذاتی وجوہات کی بنا پر اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی کیلئے جانا پڑا۔
بھارتی ٹیم کے سابق کپتان نے ٹیم انتظامیہ سے گواہٹی سے ممبئی کیلئے روانہ ہونے کی درخواست کی تھی، مینجمنٹ کی اجازت سے کوہلی ممبئی کیلئے روانہ ہوگئے تاہم بتایا جارہا ہے کہ کوہلی کی آج اسکواڈ میں واپسی متوقع ہے۔
سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اسکواڈ چھوڑنے کی تصدیق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:بابر اعظم کی خواہش کو مد نظر رکھ کر ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، چیئرمین پی سی بی
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق بھارتی کپتان کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش سے متعلق چہ مگوئیاں سامنے آرہی تھیں، تاہم جوڑے کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک لب کشائی نہیں کی گئی۔