ویرات کوہلی کے چاہنے کو ان پر تنقید کرنا بالکل بھی پسند نہ آیا، سابق بھارتی کپتان کے مداحوں نے تنقید کرنے والے اخبار کی کاپیوں کو جلادیا گیا اور اخبار کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
اخبار کے صحافی ابھیشیک ترپاٹھی نے روزنامہ جاگرن میں اپنے ایک آرٹیکل ‘سنچری پر دو مختلف نظریے’میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے ویرات کوہلی پر تنقید کی تھی۔
Nd still trending
Power of Virat ????Kohli s fc ????#BoycottDainikjagran #ViratKohli
Nalla reporter nd nalla newspaper pic.twitter.com/YrBeqbo4Kq— aaiza_khan_18 (@Aaiza_khan_18) October 31, 2023
اپنے آرٹیکل میں صحافی کا کہنا تھا کہ کوہلی نے رواں ورلڈکپ میں سنچریاں مکمل کرنے پر زیادہ توجہ دی جبکہ روہت شرما ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں اور بڑے شاٹس پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔
تاہم ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان موازنہ کرنے اور پھر ویرات پر تنقید کرنے پر کوہلی کے مداحوں نے پیرکو روزنامہ جاگرن کی کئی کاپیاں جلا دیں اور سوشل میڈیا پر بائیکاٹ ‘دینک جاگرن’ کے ہیش ٹیگ سے ٹرینڈ چلا دیا۔
سوشل میڈیا پر کئی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں کوہلی کے مداح اخبار کی کاپیوں کو نذر آتش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ورلڈکپ میں بھارت نے 6 میچز کھیلیں ہیں اور وہ اب تک ناقابل شکست ہے، 12 پوائنٹس کے ساتھ بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔