نئی دہلی: بھارت میں ایک تیندوے نے گھر میں گھس کر کتے پر حملہ کر دیا۔ جس کے باعث افرا تفری مچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تیندوے کی گھر میں گھس آنے کی ویڈیو کو بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر کی جانب سے شیئر کیا گیا۔
ویڈیو میں جنگلی جانور کو گھر کے دروازے پر نوکیلے جنگلوں سے پھلانگ کر اندر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں بعد ازاں تیندوے کو اسی نوکیلے جنگلوں سے گھر میں موجود پالتو کتے کو دانتوں میں دبوچے کرلے جاتے بھی دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی ریاست اترپردیش میں تیندواکلاس میں گھس گیا،طالبعلم زخمی