کراچی :مشتعل دکانداروں نے لاک ڈاؤن پر عمل کرانے والے پولیس اہلکار پر تشدد کر کے زخمی کر دیا، پولیس نے تشدد میں ملوث ایک شخص کو حراست میں لے لیا ۔
سندھ میں 22 روز سے جاری لاک ڈاؤن سے شہری بیزار ہونے لگے ،ذہنی دباو کا شکار شہری جلد مشتعل ہو کر تشدد پراترآئے، لاک ڈاؤن پر عمل در آمد کراتے ہوئے مدینہ کالونی میں ٹیلرنگ شاپ بند کرانے والے پولیس اہلکار پر دکانداروں اور مشتعل علاقہ مکینوں نے بہیمانہ تشددکیا۔
پولیس اہلکار الیاس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، پانچ افراد نے مل کر پولیس اہلکار پر تشدد کیا۔الیاس نامی اہلکار دوران گشت ٹیلرنگ شاپ کو کھلا دیکھ کر بند کروانے گیا تھا۔
دکان دار ذیشان نے اہلکا ر سے بد تمیزی کی اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تشدد کیا اور اسی دوران پولیس اہلکار کی وردی پھاڑ دی اور تشدد کرکے زخمی کردیا۔
مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن کے باعث ملازمین کی برطرفی کورونا سے بڑی تباہی کا پیش خیمہ