حکومت سامان کی فراہمی میں ناکام، کوئٹہ میں ڈاکٹرز پھر سڑکوں پر آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Quetta: YDA again stage protest as promised coronavirus medical gear not provided

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ :حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے طبی سہولیات فراہم کرنے کے معاہدے کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے کوئٹہ میں ایک بار پھر  دھرنا دیدیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سول اسپتال کوئٹہ کے سامنے مشعل بردار ریلی نکالی اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنا بھی دیا۔ انہوں نے پیر کے روز احتجاج کے دوران ڈاکٹروں پرتشدد کرنیوالے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے صحت سے متعلق کارکنوں کے لئے ذاتی حفاظتی سازوسامان (پی پی ای) کٹس کا بھی مطالبہ کیا جو کورونا وائرس کے خلاف ملک کی جنگ کے محاذ پر ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے طبی کارکنوں کو این 95 ماسک فراہم کرنے کے بجائے ہمیں کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے کاغذی ماسک دیدیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کیلئے حفاظتی سامان ارسال کردیا

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملہ نے بلوچستان حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد منگل کو اپنی ہڑتال ختم کردی تھی۔

Related Posts