بھارت میں مسلمان اقلیت پر ظلم، ماں بیٹے پر انسانیت سوز تشدد، نقاب بھی پھاڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں مسلمان اقلیت پر ظلم، ماں بیٹے پر انسانیت سوز تشدد، نقاب بھی پھاڑ دیا
بھارت میں مسلمان اقلیت پر ظلم، ماں بیٹے پر انسانیت سوز تشدد، نقاب بھی پھاڑ دیا

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مسلمان ماں بیٹے پر انسانیت سوز تشدد کیا گیا ہے، ہندوتوا کے انتہا پسند غنڈوں نے پردہ دار خاتون کا نقاب بھی پھاڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی۔ ماں اور بیٹے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں مسلمان لڑکے واجد علی اور اس کی والدہ کو انتہا پسندوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

چین کے سابق وزیر پر بدعنوانی کا جرم ثابت، عمر قید کی سزا سنا دی گئی

انتہا پسندوں نے لاتوں اور ڈنڈوں سے واجد علی پر انسانیت سوز تشدد کیا جس کے نتیجے میں واجد علی زخمی ہوگئے تاہم ہندوتوا کے مجمعے میں شامل ہندو انتہا پسند عورتوں نے ان کی ماں پر بھی بد ترین تشدد کیا۔ 

ایک طرف ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان ماں اور بیٹے پر تشدد کیا اور مغلظات بکیں جبکہ دوسری جانب مدھیہ پردیش پولیس نے حسبِ معمول واقعے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ واجد علی اور اس کی والدہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں اپنے کسی عزیز کے ہاں جا رہے تھے جب انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارت میں اقلیتوں پر تشدد کے واقعات عام ہورہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اطلاعات کے مطابق واجد علی کا تعلق مدھیہ پردیش کے چندی واڑہ ضلعے سے ہے اور ان کی عمر 23 سال ہے جبکہ ہندوتوا کے ہجوم نے ان کو موٹر سائیکل سے باندھ دیا۔

واجد علی کو بائیک سے باندھنے کے بعد سڑک پر گھسیٹا گیا جبکہ ان کی والدہ کے کپڑے پھاڑ دئیے گئے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق 15 ستمبر کو پیش آنے والے تشدد کے واقعے سے قبل واجد علی نے گاؤں میں ایک خاتون سے ملاقات کی کوشش کی تھی جسے اس کے والدین نے ہندو ہونے کی وجہ سے اس سے دور رکھا۔ خاتون کے گھر والوں نے ہی واجد علی پر تشدد کرایا ہے۔

Related Posts