ہالی ووڈ فلموں کے ایکشن ہیرو نے سُر سے دوستی کر لی، 53 سالہ وِن ڈیزل کا پہلا گانا وائرل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرپل ایکس اور فاسٹ اینڈ فیورئیس نامی ایکشن فلموں میں اہم کردار نبھانے والے وِن ڈیزل نے باضابطہ گلوکاری شروع کردی ہے، وِن ڈیزل نے اپنا پہلا گانا فیل لائیک آئی ڈو ریلیز کرنے کا اعلان 2 روز قبل کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار وِن ڈیزل نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ آپ بھی یہ گانا سن کر ایسا ہی محسوس کریں گے جیسا کہ مجھے محسوس ہوا۔
اداکار وِن ڈیزل نے کہا کہ میں اپنے تمام مداحوں سے محبت کرتا ہوں اور ہمیشہ کرتا رہوں گا۔ میرا پہلا گانا سنئے اور خوش رہئے۔
Hope you… FEEL LIKE I DO … All Love, always. https://t.co/dzuFf37sOc
— Vin Diesel (@vindiesel) September 25, 2020
یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کی بچپن کے دور کی خاتون ٹیچر سے برسوں بعد ملاقات