ممبئی: بھارتی اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے جسم سے نفرت ہوگئی تھی کیوں کہ میرا موٹاپا بھارت کا قومی مسئلہ بن گیا تھا۔
ایک انٹریو میں بھارتی اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے ہی ایک موٹی لڑکی تھی تاہم بالی ووڈ میں آنے کے بعد میرا بڑھتا وزن اور موٹاپا ایک قومی مسئلہ بن گیا تھا، جب کہ میں یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ میں عمر کے اس حصے میں ہوں جہاں میرا کم یا بڑھتا ہوا وزن مجھے پریشان نہیں کرتا۔
ودیا بالن نے کہا کہ ساری زندگی مجھے ہارمونل مسائل کا شکار رہی جب کہ کافی عرصے تک مجھے اپنے جسم سے نفرت ہوگئی تھی مجھے لگتا تھا کہ میرے جسم نے مجھے دھوکا دیا ہے، خاص طور پر جب میں اچھا دکھنا چاہتی تھی لیکن میں پھول گئی تھی جس کی وجہ سے میں بے حد غصہ اور مایوسی کا شکار ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کردی