راولپنڈی :تحصیل چکوال کے علاقہ تھانہ صدر کی حدود دھرابی میں ظلم کی انتہا ، نوجوان کو اوندھے منہ لٹا کر ڈنڈے سے تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نامعلوم اشخاص نے نوجوان کے ہاتھ اور پاؤں کو جکڑ رکھا ہےجبکہ تیسرا شخص اوندھے منہ پڑے نوجوان پر ڈنڈے برسا رہاہے۔
واقعہ چکوال کے علاقے دھرابی میں واقع ایک نجی پولٹری فارم پر پیش آیا،نوجوان کا تعلق جنوبی پنجاب سے بتایا جا رہاہے،ویڈیو کے ساتھ آڈیو بھی وائرل جس میں ایک شخص دعویٰ کررہا ہے کہ اسی فارم میں میرے لیبر بیٹے کو قتل کیا گیا۔
آڈیو میں دوردراز علاقوں سے محنت مزدوری کرنے آئے کم عمر نوجوانوں کے ساتھ بدفعلی کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے جبکہ ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کا کہنا ہے کہ یہ واقع 2020میں پیش آیا تھا جب پولٹری فارم کے سپروائزر عمران نے اپنے اسٹاف کے ساتھ ملکر تشدد کیا تھا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے ان افراد کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔