ڈی سی آفس ملیر کی خاتون کلرک کی رشوت لینے کی ویڈیو وائرل، ملزمہ گرفتار

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
ڈی سی آفس ملیر کی خاتون کلرک کی رشوت لینے کی ویڈیو وائرل، ملزمہ گرفتار
ڈی سی آفس ملیر کی خاتون کلرک کی رشوت لینے کی ویڈیو وائرل، ملزمہ گرفتار

کراچی:اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون کی ڈائریکٹر شہزاد فضل عباسی کی سربراہی میں بڑی کارروائی، 80 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں ڈی سی آفس ملیر کی خاتون کلرک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

فضل شہزاد عباسی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ کے مطابق خاتون کلرک شبانہ نے سرکاری زمین ٹرانسفر کرنے کی مد میں مقامی شخص سے رقم وصول کی تھی۔

خاتون کلرک کی رشوت وصولی کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، خاتون کلرک کو وڈیو وائرل ہونے پر معطل کیا گیا تھا۔

احمد علی شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن ٹیم معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Related Posts