غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک اسرائیلی فوجی غزہ میں فلسطینیوں کی ملکیتی دکان میں توڑ پھوڑمیں مصروف ہے اور اس دوران وہ مذاق بھی اُڑا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی لباس میں ملبوس شخص غزہ میں فلسطینی کی دکان میں گھس کر اشیا کو پھینک رہا ہے اور ان چیزوں کو دیکھ کر ہنس رہا ہے۔
An Israeli soldier has made a video that shows him vandalising a Palestinian-owned shop in Gaza and mocking its contents. pic.twitter.com/dkJOjXaQYd
— Al Jazeera English (@AJEnglish) December 11, 2023
اس منظر کو اسرائیلی فوجیوں نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا اور فلسطینیوں کی تضحیک کے طور پر اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردیا۔
اس اہلکار کے رویے کو ”نامناسب”قرار دیتے ہوئے اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔
اسرائیلی فوجیوں کی ایسی ویڈیوز اس سے قبل بھی سامنے آئیں تھیں جس میں وہ اہلِ غزہ کی ذاتی اشیا کو استعمال کر رہے ہیں اور ان کا مذاق اڑانے میں مصروف ہیں۔