ایمن خان اور منیب بٹ کی ویڈیو پر عوام کی پسندیدگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایمن خان اور منیب بٹ کی ویڈیو وائرل،سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا رد عمل
ایمن خان اور منیب بٹ کی ویڈیو وائرل،سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا رد عمل

کراچی: اداکارہ ایمن خان اور اُن کے شوہر منیب بٹ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن خان ترکی میں مسافروں کے سامنے اپنی ہی تعریفوں کے گن گا رہی ہیں۔

پاکستانی ٹی وی اداکارہ ایمن خان اداکارہ عائزہ خان کے بعد سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ ہیں، ان کے انسٹا گرام پر 80 لاکھ فالوورز ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ایمن کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

اداکارہ ایمن خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فالوورز خریدنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا جسے انہوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ میرے انسٹاگرام فالوورز 100 فیصد اورگانک ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اپنے شوہر منیب بٹ کے ہمراہ اداکار ایمن اس وقت ترکی میں ہیں، وہاں سے اُن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایمن خان ترکی ایئر پورٹ پر دیگر مسافروں کو منیب بٹ کا انسٹا گرام اکاؤنٹ دکھا رہی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہ رہی ہیں کہ میں آپ کو مشہور کر رہی ہوں۔

منیب بٹ اپنی اہلیہ کی تعریف میں کہتے ہیں کہ ایمن خان پاکستان میں کافی مشہور ہیں اور انہیں بہت سی خواتین فالو کرتی ہیں۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ پہلی بار دیکھا کہ کوئی اداکارہ لوگوں کو بتا رہی ہے کہ میں مشہور شخصیت ہوں۔

تنقید کرتے ہوئے حریم قاضی نے کہا کہ کتنی شرمندگی کی بات ہے کہ آپ دوسروں کو یہ بتا رہے ہیں کہ آپ لوگ مشہور ہیں اور ایسے لوگوں کو جو آپ کو جانتے ہی نہیں ہیں۔

Related Posts