دیکھئے ویڈیو: مولانا عبدالعزیز نے بندوق کے زور پر مفتی عبدالقوی کو مدرسے سے نکال دیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
بظاہر یہ واقعہ لال مسجد کا لگ رہا ہے، فوٹو اسکرین گریب

جامعہ حفصہ کے مہتمم اور لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبد العزیز کی جانب سے مفتی عبد القوی کو بندوق کے زور پر دفتر سے نکال باہر کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی لال مسجد سے متصل جامعہ حفصہ کے دفتر میں کچھ مقامی علماء کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ اسی دوران مولانا عبدالعزیز بندوق اٹھائے دفتر میں داخل ہوتے ہیں اور بغیر کسی تمہید کے مفتی عبدالقوی کو سخت لہجے میں کہتے ہیں کہ فوراً یہاں سے دفع ہوجاؤ، ورنہ گولی مار دوں گا۔

یہ سن کر مفتی عبدالقوی گھبرا کر فوری طور پر اٹھتے ہیں اور دفتر سے باہر نکل جاتے ہیں۔ ویڈیو میں مولانا عبدالعزیز کو سخت زبان استعمال کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ وہ مفتی عبدالقوی پر سنگین الزامات لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص بدمعاش، ظالم، شرابی اور زانی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اس شخص کا مکمل بائیکاٹ کرے اور وہ مستحق ہے کہ اسے کوڑے لگائے جائیں اور سنگسار کیا جائے۔

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔ کچھ لوگ مولانا عبدالعزیز کے طرزِ عمل کو خطرناک قرار دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ قانون ہاتھ میں لینا کسی طور درست نہیں، جبکہ کچھ افراد ان کے موقف کی تائید کرتے نظر آئے۔

اب تک مفتی عبدالقوی کی جانب سے اس واقعے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی حکام کی جانب سے اس واقعے پر کسی قسم کی کارروائی سامنے آئی ہے۔

Related Posts