ویڈیو: غیرت مند باپ کا دہشت گرد بیٹے سے اعلان لاتعلقی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسکرین گریب

فتنہ الخوارج کی دہشتگردی سے متاثر خیبر پختونخوا کے عوام نے انتہا پسندی کو عملا مسترد کرنا شروع کر دیا ہے۔

ڈی آئی خان کے علاقے کوٹ عیسیٰ خان کے باشندے نے دہشت گرد بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ والد کا ویڈیو پیغام وائرل ہوگیا۔

خارجی صدیق کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا صدیق خارجی ہے جو طالبان کے ساتھ ملا ہوا ہے، فوج اسے گرفتار کرے یا مار دے، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ میں نہ اس کو دیکھنا چاہتا ہوں اور نہ اس کے جنازے میں شریک ہوں گا۔

والد نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس سے کوئی واسطہ نہیں، وہ میرے لیے مر چکا ہے۔

خارجی صدیق کے والد کا کہنا تھا کہ اگر اسے میری سفید داڑھی کا احترام نہیں تو میں کیوں اس کا لحاظ رکھوں؟ حکومت اگر اُسے اٹھانا چاہے تو بلا جھجک لے جائے۔

Related Posts