قطر کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قطر کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے
قطر کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے

قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی آج اہم دورے کیلئے پاکستان پہنچیں گے جہاں ان کی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوگی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی آج پاکستان کے اہم دورے کیلئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان اور قطر کے مابین آج وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔ افغانستان کی صورتحال اور پاک قطر تعلقات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

بیان کے مطابق قطر کے نائب وزیراعظم شیخ محمد عبدالرحمان الثانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں افغانستان اور طالبان حکومت کے قیام سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوگی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور قطرکے درمیان تعلقات باہمی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے اپریل میں پاکستان میں قطر کے سفیر عزت مآب جناب شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پاکستان، قطر تعلقات سمیت باہمی دلچسپی اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاک قطر تعلقات بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں، شیخ رشید

Related Posts