ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار تنویر جمال کینسر میں مبتلا ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار تنویر جمال انتقال کرگئے
ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار تنویر جمال انتقال کرگئے

کراچی: شوبز انڈسٹری کے سینیئر و معروف اداکار تنویر جمال کینسر میں مبتلا ہوگئے۔

حال ہی میں تنویر جمال کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے کہ اُن کو دسری بار کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، اسی لئے وہ اپنے علاج کے سلسلے میں جاپان چلے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ تنویر جمال کو 2016 میں پہلی بار کینسر کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ علاج کے بعد صحت یاب ہوگئے اور دوبارہ ڈراموں میں کام کرنے لگے، تاہم چند ماہ قبل تنویر جمال کو ایک بار پھر کینسر کی تشخیص ہوئی جس سے ان کی صحت کافی متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟

گزشتہ سال تنویر جمال اپنے ڈرامے ’میرے اپنے‘ کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران اچانک بیمار ہوگئے۔ اس ڈرامے میں ان کی جگہ فردوس جمال کو لیا گیا تھا۔ تنویر جمال اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے گزشتہ 35 سالوں سے پاکستان میں ٹیلی ویژن کی ایک معروف شخصیت ہیں۔ وہ اپنی شاندار کارکردگی پر پی ٹی وی کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

تنویر جمال نے ایک پرائیویٹ پروڈکشن میں پہلی ایکشن سے بھرپور میگا ڈرامہ سیریل ’گاڈ فادر‘ کو ڈائریکٹ اور پروڈیوس کرکے اپنا نام بنایا جبکہ یہ ڈرامہ سیریل پاکستان اور جاپان میں بھی ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts