عدالت سے ایسے فیصلے کی توقع نہیں تھی، گورنر سندھ کا افسوس کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

'Very sorry to say such decision was not expected': Governor Sindh

کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرکہا ہے کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایسے فیصلے کی توقع نہیں تھی۔

مقامی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا ہے۔ ہم شواہد کو دیکھیں گے اور خط کو فیصلے کا حصہ بنائیں گے۔

عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ یہ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہے، یہ قطری خط نہیں ہے، پاکستان کو حکومت کی تبدیلی کی دھمکی دی گئی ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہیں، اپوزیشن خود فوری الیکشن کا مطالبہ کر رہی تھی اور اب بھاگ رہی ہے، سندھ ہاؤس میں جو کچھ ہو رہا تھا وہ غیر آئینی تھا، سندھ ہاؤس میں ضمیر بیدار کرنے کی مشین لگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے سے بے یقینی کی صورتحال بڑھے گی، بہتری نہیں آئے گی، سیاسی محاذ آرائی شدت اختیار کرے گی، معیشت ہل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوس ناک فیصلہ قرار دے دیا

گورنر سندھ نے کہا کہ ہم اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔ عمران خان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا سکتا۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی میں فیصلہ ہونا باقی ہے۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کو بلایا گیا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ استعفوں کے حوالے سے افواہیں ہیں، اگر وزیراعظم ایسا کہتے ہیں تو پی ٹی آئی ارکان استعفیٰ دے دیں گے، کل فیصلہ ہوجائے گا کہ آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا، وزیراعظم سے ملاقات میں ہر چیز پر مشاورت کی جائے گی۔

Related Posts