اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخواہ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائوں کے چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
آج صبح ملک کے بڑے شہروں میں مختلف درجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے جن میں اسلام آباد اور لاہور کا درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ، کراچی کا 29 ڈگری سینٹی گریڈ، پشاور کا 27 ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ اور گلگت بلدستان کا 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مری کا 18 اور مظفر آباد کا 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب سندھ پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو گرمی کی لہر سے نمٹنے کیلئے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور مشورہ دیا ہے کہ ایسے اوقات میں گھروں سے نہ نکلیں جس وقت گرمی زیادہ ہوتی ہے بعدازاں پانی کے زیادہ استعمال کی بھی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو ہمارے جسم کو کس طرح سے متاثر کرتی ہے؟