پولینڈ کی کیرولینا نئی حسینہ عالم منتخب،مس ورلڈ کا تاج پہن لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karolina Biewleska from Poland crowned the 70th Miss World

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پولینڈ سے تعلق رکھنے والی کیرولینا بائیولیسکا نے پورٹو ریکو میں ہونے والے مقابلے کے 70ویں ایڈیشن میں مس ورلڈ 2021 کا تاج پہن لیا۔

دسمبر میں کورونا کی وجہ سے ملتوی ہونے والے مقابلے کی 40 سیمی فائنلسٹ پورٹو ریکو واپس آئیں جن میں سے کیرولینا کا مس ورلڈ کیلئے انتخاب کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miss World (@missworld)

امریکاکی شری سینی دوسرے نمبر پر رہیں۔مس ورلڈ فائنل شو کو عالمی سطح پر 100 سے زیادہ ممالک میں نشر کیا گیا۔

فاتح حسینہ کیرولینا اس وقت مینجمنٹ میں ماسٹر ڈگری کے لیے تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور پی ایچ ڈی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھنے کی خواہشمند ہیں۔

کیرولینا بطور ماڈل بھی کام کرتی ہیں۔ وہ تیراکی اور سکوبا ڈائیونگ اور ٹینس اور بیڈمنٹن کھیلنا پسند کرتی ہے اورایک موٹیویشنل اسپیکر بننے کا شوق بھی رکھتی ہیں۔

نئی حسینہ عالم ہر اتوار کو ضرورت مند لوگوں کو کھانے کی فراہمی،مشروبات، کپڑے، ماسک، قانونی مشورے اور پیشہ ورانہ طبی امداد فراہم کرنے میں مدد بھی دیتی ہیں۔

70 ویں مس ورلڈ کا تاج پہننے کے بعدکیرولیناکاکہنا تھا کہ جب میں نے اپنا نام سنا تو میں چونک گئی، مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا ہے کہ مجھے مس ورلڈ کا تاج پہننے کا اعزاز حاصل ہواہے اور میں پورٹو ریکو میں اس حیرت انگیز باب کو زندگی بھر یاد رکھوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miss World (@missworld)

Related Posts