سبزیاں اور پھل نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جدید سائنسی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان غذاؤں میں موجود قدرتی اجزاء، فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز نیند کی بہتری میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
سبزیوں اور پھلوں کے نیند پر اثرات
میلاٹونن کی مقدار میں اضافہ، کچھ پھل، جیسے چیری، کیلا اور انگور، میلاٹونن سے بھرپور ہوتے ہیں۔ میلاٹونن ایک قدرتی ہارمون ہے جو نیند کو کنٹرول کرتا ہے۔
میگنیشیئم اور پوٹاشیئم، سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک اور بروکلی میں میگنیشیئم ہوتا ہے جو دماغ اور عضلات کو پر سکون کرتا ہے اور نیند کے دوران جسم کو آرام دیتا ہے۔
فائبر اور بلڈ شوگر کنٹرول، زیادہ فائبر والی غذائیں نیند کے دوران شوگر لیولز کو متوازن رکھتی ہیں، جس سے رات میں جاگنے کا امکان کم ہوتا ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹس کا کردار، پھلوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جیسے وٹامن سی اور ای نیند کے ہارمونی توازن اور دماغی سکون میں مدد دیتے ہیں۔
نیند کے لیے مفید غذائیں، کیلا: میگنیشیئم اور پوٹاشیئم سے بھرپور، جو عضلات کو آرام دیتے ہیں اور نیند میں مددگار ہیں۔
چیری اور انگور، میلاٹونن کے قدرتی ذرائع، جو نیند کے معیار کو بہتر بناتے ہیں جبکہ کیوی وٹامن سی اور ای سے بھرپور، جو نیند کے دوران دماغی سکون میں مدد دیتے ہیں،
تربوز میں فائبر اور وٹامن سی کا اچھا ذریعہ، جو نیند کی بہتری میں مددگار ہے۔