بچوں کی حوالگی کاکیس،ویناملک کی والدہ نےاسدخٹک کوبوتل دےماری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asad Bashir Khattak sent 500 million Defamation Notice to Veena Malik

راولپنڈی:مقامی عدالت میں بچوں کی حوالگی سےمتعلق کیس کی سماعت کےدوران اداکارہ ویناملک کی والدہ غصےپرقابونہ رکھ سکیں اور اسدخٹک کوپانی کی بوتل دےماری۔

ویناملک کے سابق شوہر نے بچوں کو تحویل میں لینے کی درخواست دائرکررکھی ہے،عدالت میں اداکارہ وینا ملک بھی اپنی والدہ کی حرکت کی حمایت کرتے ہوئے اپنے سابق شوہرکوبرابھلاکہتی رہیں،جس پرقریب کھڑےپولیس اہلکاروں اورگارڈزنےدونوں کوٖفاصلےپرکھڑاکردیا۔

دوران سماعت اسدخٹک کے وکیل نے کہا کہ آج اسدخٹک کی ان کے بچوں سے ملاقات کرانی تھی لیکن نہیں کرائی گئی،گزشتہ پیشی پر بھی عدالت نےبچوں کو ساتھ نہ لانے پرجرمانہ عائدکیاتھا۔

دوسری جانب وینا ملک کے وکیل نے اسد خٹک کے وکیل کےجواب میں کہا کہ بچوں کو ملوانا چاہتے ہیں لیکن اس وقت بچے بیمارہیں اور ہمارے پاس کوئی تحریری حکم بھی موجود نہیں،وکیل نےمزیدکہاکہ اگراسد خٹک کو اپنے بچوں سے ملاقات کرنی ہے تو گھرآکر ملاقات کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کا سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل پر برہم

دوران سماعت عدالت نےہدایت دیں کہ اگر بچوں کوانکےوالدسےنہیں ملوایاگیاتو تحریری آڈر جاری کریں گے۔

Related Posts