ورون دھون کی کیارا اڈوانی اور عالیہ بھٹ کے ساتھ نامناسب رویے کے الزامات کی تردید

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Varun Dhawan denies inappropriate conduct with Kiara Advani, Alia Bhatt

بالی وڈ اداکار ورون دھون نے اپنے ساتھی اداکاراؤں کیارا اڈوانی اور عالیہ بھٹ کے ساتھ مبینہ نامناسب رویے کے الزامات پر وضاحت پیش کی ہے۔

منگل کو انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ورون دھون کی کچھ ویڈیوز، جن میں وہ ایک فوٹو شوٹ کے دوران کیارا کے گال پر بوسہ دیتے اور ایک لائیو ایونٹ میں عالیہ کے پیٹ کو چھوتے دکھائی دیتے ہیں، نے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق چند ناظرین نے ان پر حدود سے تجاوز کرنے کا الزام عائد کیا لیکن ورون دھون نے وضاحت کی کہ یہ تمام حرکات تفریح کے لیے کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ کیارا کے ساتھ بوسہ دینے کا منظر ایک ڈیجیٹل کور شوٹ کے لیے پہلے سے طے شدہ تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ان کے مزاحیہ انداز ان کی فطرت کا حصہ ہیں۔

ایشا امبانی کی رنگ تبدیل کرنے والی بینٹلی بینٹایگا ،گاڑی کی قیمت جانتے ہیں؟

کیارا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر سوال کے جواب میں ورون دھون نے کہا، “یہ منصوبہ بند تھا، اور ہم دونوں نے اس کلپ کو پوسٹ کیا تھا۔” تاہم، انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان کے تمام اقدامات منصوبہ بند نہیں ہوتے، جیسے کیارا کو پول میں دھکیلنے کی کوشش، جسے انہوں نے خود تسلیم کیا کہ یہ ایک فوری اور غیر منصوبہ بند عمل تھا۔

عالیہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں، ورون نے کہا کہ یہ دوستانہ اور غیر رومانوی انداز میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالیہ کے ساتھ ان کا طویل پیشہ ورانہ تعلق ہے، جو اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے شروع ہوا اور حالیہ فلم کلنک تک جاری رہا۔