ویشالی ٹھکر کی آخری خواہش پوری، آنکھیں عطیہ کردی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویشالی ٹھکر کی آخری خواہش پوری، آنکھیں عطیہ کردی گئیں
ویشالی ٹھکر کی آخری خواہش پوری، آنکھیں عطیہ کردی گئیں

ممبئی: ’یہ رشتہ کیا کہنا ہے‘ کی اداکارہ ویشالی ٹھکرکی خودکشی نے انڈسٹری میں ہلچل مچا دی ہے۔ جہاں ایک طرف مشہور شخصیات کی جانب سے ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی جاتی ہے وہیں دوسری طرف یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہم باقی لوگوں کی طرح معروف اداکار بھی کتنے کمزور اانسان ہیں۔ جب حالات ہاتھ سے نکل جائیں تو شہرت اور پیسہ بھی کچھ نہیں بچا سکتا۔

یہ رشتا کیا کہلاتا ہے اور یہ ہے عاشقی جیسے مشہور ٹی وی شوز میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جانے والی ویشالی ٹھکر کو ہفتے کی رات اس کے بھائی نے اسے مردہ حالت میں پایا۔اس خبر نے شوبز کی دنیا میں صدمہ کی کیفیت پیدا کردی۔

ان کی موت کو خودکشی تصور کیا جارہا ہے، کیونکہ پولیس کو ان کی ڈائری میں ایک خودکشی نوٹ ملا ہے جس میں واضح طور پر اس کے سابق بوائے فرینڈ سے پریشان ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔

’یہ رشتہ کیا کہنا ہے‘ کی اداکارہ کی آخری رسومات کے بعد ان کے اہل خانہ نے اداکارہ کی آنکھیں عطیہ کر دی ہیں۔ اس کے بھائی نیرج نے انکشاف کیا، ”ویشالی کو اپنی آنکھیں بہت پسند تھیں اور اکثر کہا کرتی تھیں کہ وہ اپنی موت کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کرنا چاہیں گی۔

مزید پڑھیں:عدالت نے جیکولین فرنینڈس کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

اس نے اپنی ماں کو بھی یہی کہا تھا۔ اتوار کو اس کی آخری رسومات سے قبل خاندان نے اس کی آنکھیں ضلعی صحت کے حکام کو عطیہ کیں تاکہ کوئی اور اس کی خوبصورت آنکھوں سے اس دنیا کو دیکھ سکے۔

Related Posts