نوجوانوں کی ویکسینیشن بھی مرحلہ وار شروع کی جائے گی،ڈاکٹر فیصل سلطان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صحت کارڈ کے دائرہ کار کو وسعت دیں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان
صحت کارڈ کے دائرہ کار کو وسعت دیں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور دوسروں کو بھی اس کا مشورہ دیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ احتیاط برتنے سے ہی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ویکسینیشن کا عمل منظم انداز میں چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 لاکھ افراد کو ویسکین لگائی جاچکی ہے۔ نوجوانوں کی ویکسی نیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ نوجوانوں کی ویکسینیشن بھی مرحلہ وار شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں کوشش ہوگی کہ زیاد سے زیادہ افراد کو ویکسین لگا دی جائے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 13 کروڑ 13 لاکھ افراد متاثر، 28 لاکھ 59ہزار ہلاک

Related Posts